عمر عبداللہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ' غیر قانونی قتل عام اور غیر قانونی عدالت کے بارے میں بات کرنے سے پہلے گورنر ملک کو دہلی میں اپنی عزت کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔'
ستیہ پال ملک کے بیان پر عمر عبداللہ کا ردعمل واضح رہے کہ گذشتہ روز کرگل میں "کرگل فیسٹیول" کی افتتاحی تقریب کے دوران عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ عسکریت پسند فضول میں پولیس اہلکاروں کو مارتے ہیں۔
ستیہ پال ملک کے بیان پر عمر عبداللہ کا ردعمل گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ 'عسکریت پسندوں کو رشوت خور افراد کو مارنا چاہیے'۔
انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ "کیوں مار رہے ہو ان کو؟ انہیں مارو جنہوں نے تمہارے ملک کو لوٹا ہے۔ ان میں سے کسی کو مارا ہے جنہوں نے ملک کی ساری دولت لوٹی ہے۔
ستیہ پال ملک نے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'یہ لوگ دہلی میں ہمیں ڈراتے ہیں اور یہاں لوگوں کو بھڑکاتے ہیں۔'
انہوں نے عسکریت پسندوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'بندوق سے کوئی حل نہیں ہوگا کیونکہ بھارت میں بندوق کے ذریعے سرکار کو کوئی بھی نہیں جھکا سکتا ہے"-