پریہار کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی کی مرکز میں حکومت بننے کے بعد ڈوڈہ، کشتواڑ کیسے علاقوں میں عوام کی ترقی ہوگی اور اس کے لیے وہاں پر جو کشیدہ حالات بنے ہوئے ہیں اسے پہلے ختم کرنا ہوگا اور عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
'عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا'
اسمبلی حلقہ ڈوڈہ کے سابق رکن اسمبلی شکتی پریہار کا کہنا ہے کہ بی جے پی ڈوڈہ، اودھمپور پارلیمانی سیٹوں پر فتح حاصل کرے گی۔
ریاست کی سیکیوریٹی پر پریہار کا کہنا ہے کہ جس طرح 90 کی دہائی میں بھی فوج اور سیکیوریٹی اہلکاروں نے علاقے سے عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا تھا۔ اس میں ولیج ڈفینس کمیٹی کا بھی اہم رول رہا ہے اور پھر سے حکومت قائم ہونے کے بعد علاقے میں ولیج ڈفینس کمیٹی کو مظبوط کرنے کی ضرورت ہے اور انھیں دوبارہ سے ہتھیار واپس دینے ہوں گے۔
پریہار نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت گزشتہ 4 برسوں سے کوشش کررہی ہے کہ ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرایا جائے اور اگر ایک بار پھر بی جے پی کی مرکز میں حکومت قائم ہونے پر سبھی منصوبوں کو زمینی سطح پر لاگو کیا جائے گا۔