اردو

urdu

ETV Bharat / state

Railway Land پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ریلوے کی زمین سے قبضوں کو ہٹایا گیا - Railway Land Is Being Cleared

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران ریلوے نے ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کی زمین خالی کرا لی ہے۔ریلوے حکام نے سڑک کی کشادہ بنانے کے لئے مقصد سے اسٹیشن کے اطراف کی زمینوں کو خالی کرائی گئی ہے۔ Railway land is being cleared in Kakapora

پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ریلوے کی زمین غیرقانونی قبضہ ہٹایا گیا
پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ریلوے کی زمین غیرقانونی قبضہ ہٹایا گیا

By

Published : Feb 10, 2023, 2:51 PM IST

پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ریلوے کی زمین غیرقانونی قبضہ ہٹایا گیا

پلوامہ:وادی کشمیر میں اس وقت انہدامی کارروائی عرج پر جس کے تحت سرکاری زمینوں اور کہچرائی پر زمینوں کو خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔حالانکہ کچھ لوگوں انتظامیہ کی کارروائی کے حق میں بات کررہے جبکہ چند لوگ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں چند برس قبل ریلوے حکام نے اسٹیشن تک آنے والے سڑک کو کشادہ کرنے کے لئے زمین خریدی ہے۔ریلوے کی ملکیت پرمقامی باشندوں نے پہلے ہی دوکانیں بنالی تھی تاہم اب انتظامیہ نے اس زمین کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لئے ان دوکان داروں کو دوکانیں خالی کرنے کے احکامات دی گئی ہیں۔

پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ریلوے کی زمین غیرقانونی قبضہ ہٹایا گیا

دوکانداروں نے دوکانیں خالی کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انتظامیہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کو روزگار کے لئے انہیں جگہ فراہم کی جائے گی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا اور تقریب اس زمین پر 30 دوکاندار جو اب بے روزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لئے روزگار کے وسائل تلاش کریں۔ان کے لئے متبادل کاروبار کے لئے متبادل جگہ فراہم کریں ورنہ ان کی فیملی فاقہ کشی پر مجبور ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:People Deprived From Basic Facilities وادی کشمیر کے لوگ بنیادی سہولات سے محروم

اس ضمن میں نائب تحصیلدار نے کہا کہ ان لوگوں کو زمین کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے جبکہ کچھ فیصدی ابھی ریلوے حکام کے پیس ہے اور زمین خالی ہونے کے ساتھ ہی ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details