اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: نئی و پرانی گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ

وادی کشمیر میں زائد از ڈھائی ماہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہنے سے نجی ٹرانسپورٹ میں ہرگزرتے دن کے ساتھ بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے کیونکہ لوگوں نے گزشتہ دوماہ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں خریدی ہیں جو یہاں آنے والے وقت میں ٹریفک جام کی مصیبت کو مزید پیچیدہ کرکے لوگوں کے لئے سوہان روح بن سکتی ہے۔

کشمیر میں ہڑتال کے درمیان نئی و پرانی گاڑیوں کی خریداری

By

Published : Oct 26, 2019, 9:44 PM IST

بتادیں کہ وادی میں گزشتہ زائد از ڈھائی ماہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے لگاتار غائب ہے جبکہ نجی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل جاری ہے اور لوگوں کی طرف سے سفری سہولیات کے لئے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیاں خریدنے کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہورہا ہے اور بیرون ریاست جیسے دلی، پنجاب، ہریانہ وغیرہ سے بھی گاڑیاں لائی جارہی ہیں۔

ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر اکرام اللہ ٹاک نے بتایا کہ 'ہڑتال کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی کے نتیجے میں لوگ مجبوراً اپنی دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا: 'بے شک ہڑتال کے دنوں میں دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کی خریداری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کی مجبوریاں بھی ہیں۔ وہ مجبوراً گاڑیاں بالخصوص دو پہیہ گاڑیاں خرید رہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details