اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ:گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں - CRPF

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں خود کش حملے کو اب دس روز ہو چکے ہیں لیکن یہاں پر دو گلیاروں والی قومی شاہراہ ابھی تک بند ہے۔

highway

By

Published : Feb 23, 2019, 10:09 PM IST

اس شاہراہ پر حملے کے بعد جائے وقوع کے دونوں اطراف ایک کلو میٹر تک فورسز کی جانب سے بند کیا گیا تھا۔ اور تب سے سبھی گاڑیاں شاہراہ کی دوسری جانب چل رہی ہے۔

Jammu and Kashmir

گاڑیوں کی بھیڑ سے لگاتار یہاں جام لگا رہتا ہے۔ معلوم ہوا ہےکہ اس واقعے کی جانچ مکمل ہونے تک اس مقام سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو سی آر پی ایف کی گاڑیوں کے قافلے پر خود کش حملے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ حملہ جیش محمد تنظیم کے ایک مقامی عسکریت پسند عادل ڈار نے کیا تھا۔اس حملہ کے بعد سے پوری ریاست میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان کے مابین تعلقات میں سخت تناؤ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details