پلوامہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر آج اونتی پورہ علاقے میں مارکیٹ چیکنگ انجام دی گئی جس کے دوران گلی سڑی سبزیوں کو بھی موقعے پر ہی ضائع کیا گیا ۔
اونتی پورہ میں مارکیٹ چیکنگ
وادی کشمیر میں رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری پر لگام کسنے کے لیے انتظامیہ کئی علاقوں کا دورہ کرکے مارکیٹ چیکنگ انجام دے رہی ہے۔
اونتی پورہ میں مارکیٹ چیکنگ
پولیس نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوری کے پاداش میں دکانداروں سے تین ہزار روپیے جرمانے کے طور پر وصول کیے۔
یہ چیکنگ مجسٹریٹ اور سکریٹری میونسپل کمیٹی اونتی پورہ اسدللہ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔