پوری وادی کے ساتھ ساتھ آج جنوبی ضلع پلوامہ میں بھی پلس پولیو سے بچاؤ کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
پلوامہ میں پلس پولیو ٹیکہ کاری مہم شروع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ الطاف احمد نے آج سی ایم او آفس میں آئی پی پی آئی مہم کا آغاز کیا جہاں انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ بھی موجود تھے۔
پلوامہ میں پلس پولیو ٹیکہ کاری مہم شروع اس موقع پر اے ڈی سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔
انہوں نے بتایا کہ پلس پولیو پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 92836 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 08 موبائل ٹیموں سمیت ضلع میں 471 پولیو بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے 93 سپروائزر ، 1884 ہیلتھ ورکر جس میں آنگنوری ورکرز ، رضاکارانہ کارکنان ،عائشہ ورکرس شامل ہیں۔