اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں پلس پولیو مہم کا آغاز

اس مہم کا آغاز ایم سی ایچ اننت ناگ میں ڈی سی نے ایک نوزائیدہ بچے کو پولیو ڈراپ پلا کر کیا۔

اننت ناگ میں پلس پولیو مہم کا آغاز
اننت ناگ میں پلس پولیو مہم کا آغاز

By

Published : Jan 31, 2021, 4:44 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیو کے خاتمے کے لیے آج پلس پولیو ڈے کا افتتاح ڈی سی اننت ناگ انشل گارگ نے کیا۔

اننت ناگ میں پلس پولیو مہم کا آغاز

اس مہم کا آغاز ایم سی ایچ اننت ناگ میں ڈی سی نے سی ایم او ڈاکٹر مختار کے ہمراہ ایک نوزائیدہ بچے کو پولیو ڈراپ پلا کر کیا۔

ضلع اننت ناگ میں پلس پولیو کے لئے 650 بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور 1.50 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو خراک پلانے کا ہدف ہے۔

محکمہ صحت کے علاوہ آنگن واڑی آشا ورکرز و دیگر متعلقہ محکموں کے عملے کی خدمات بھی اس مہم کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پولیو ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے اور عوام سے اپیل کی جاتے ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بچوں کو نزدیکی پولیو مراکز لے جا کر پولیو مخالف دوائی پلائیں۔

واضح رہے کہ یہ مہم تین روز تک ہر برس چلائی جاتی ہے اور اس دوران کروڑوں بچوں کو پولیو کا ڈراپ پلایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details