اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان میں عوامی دربار - پنجورہ

عوامی دربار ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس دوران انہوں نے عوامی مسائل کو غور سے سُنا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں۔

public darbar held at shopian, grievances were heard by the deputy commissioner
شوپیان میں عوامی دربار کا انعقاد

By

Published : Mar 1, 2020, 12:40 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:25 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے گورنمنٹ پرائمری ہیلتھ سینٹر پنجورہ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا۔

شوپیان میں عوامی دربار کا انعقاد

اس عوامی دربار میں پنجورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آئے سیول سوسائٹی ممبران و دیگر وفود نے اپنے مطالبات و مسائل ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لائے۔

لوگوں نے اپنے علاقوں کے مسائل ترقیاتی کمشنر کے سامنے رکھے جس میں پینے کے پانی کی قلت، بجلی، سڑکوں کی خستہ حالی، اسٹریٹ لائٹس اور علاقوں میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ڈسٹ بن لگوانے وغیرہ شامل ہے۔

ترقیاتی کمشنر شوپیان نے بتایا کہ 'ترجیحی بنیادوں پر علاقے کے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔ آر اینڈ بی کو ہدایت دی ہے کہ سڑک کی چوڑائی اور میکڈیمائزیشن پر جلد کام شروع کیا جائے'۔ اس دوران ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ 'ضلع بھر میں صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں'۔

انہوں نے بہتر عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم پر زور دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلہ میں رابطہ کریں تاکہ سبھی علاقوں میں کیب سروس شروع کی جا سکے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئرز، تحصیلدار صاحبان اور دیگر افسران بھی موجود تھے

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details