اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ کے برفیع آباد میں عوامی دربار کا انعقاد

Public Darbar at Rafiabad Baramulla: ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈاک بنگلو میں عوامی دربار پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس میں سیکریٹری ٹوریزم سید عابد رشید نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ اس دربار میں حصہ لیا۔

بارہمولہ کے برفیع آباد میں عوامی دربار کا انعقاد
بارہمولہ کے برفیع آباد میں عوامی دربار کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 12:36 PM IST

بارہمولہ کے برفیع آباد میں عوامی دربار کا انعقاد

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں واقع ڈاک بنگلو میں عوامی دربار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ سیکریٹری ٹوریزم سید عابد رشید اس دربار میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ مقامی باشندوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔عوامی دربار میں عام لوگوں کے مسائل سنے گئے اور حل بھی کیے گئے۔ اس دوران ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے وابستہ مختلف محکمہ جات نے اپنے اپنے اسٹال نصب کیے تھے۔ حکومت اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کیے تاکہ وہ بھی حکومتی اسکیمز سے مستفید ہو سکیں۔

اس دوران اے ڈی سی سوپور نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا، اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑیں:بڈگام کے قصبہ بیرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بلاگ دیوس پروگرام سے لوگوں کے کافی مسلے و مسائل حل ہوتے ہے ۔لوگوں کے مشکلات دور ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم ضلع بارہمولہ کے ہر ایک گاؤں دیات میں جاتے ہے اور اس قسم کے پروگرام کرتے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details