بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ 'پراکسی جنگ (درپردہ جنگ) اور سرحد پار سے ہونے والی شدت پسندی بھارت کے لیے سکیورٹی چیلینج بنی ہوئی ہے۔'
جنرل راوت نے مسلح افواج کی جانب سے جموں کشمیر میں مبینہ طور پر کی جارہی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر سکیورٹی اقدامات اُٹھائے جاتے ہیں جس دوران انسانی حقوق کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
ان کے 'ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپ' والے بیان کے متعلق پوچھے گیے سوال پر انہوں نے کہا 'ان کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ لوگوں کی درجہ بندی ان کے خیالات کی بنیاد پر ہونی چاہیے تاکہ نوجوان طبقے کو شدت پسند خیالات سے محفوظ رکھا جاسکیں۔'