اردو

urdu

ETV Bharat / state

تنخواہ کی ادائیگی کے لیے احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گنڈو میں بدھ کے روز ولیج ڈیفنس کمیٹیوں (وی ڈی سی) کے اراکین نے تنخواہ کی واگزاری کے حق میں احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہ ہمارے بینک کھاتوں میں ہی جمع ہونی چاہیے۔

By

Published : Jun 10, 2020, 10:52 PM IST

تنخواہ کی واگزاری کے لیے احتجاج
تنخواہ کی واگزاری کے لیے احتجاج

زائد از ایک درجن وی ڈی سی اراکین نے یہاں سرکاری بندوقیں ہاتھ میں تھامے ہوئے کہا کہ 'ہم نوے کی دہائی سے اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ پہلے ہم نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر عسکریت مخالف آپریشنز میں حصہ لیا۔ ایک آپریشن کے دوران ہمارے ایک انکل جی بھی ہلاک ہوئے تھے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'آج جب دنیا کورونا وائرس نامی وبا سے لڑ رہی ہے اس میں بھی وی ڈی سی اراکین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن ہم تک کوئی تنخواہ نہیں پہنچ رہی ہے۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بارے میں بھی سوچا جائے۔ ہماری تنخواہ ہمارے بینک کھاتوں میں جمع ہونی چاہیے اور ہمیں بحیثیت ایس پی او بھرتی کیا جائے'۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں وی ڈی سیز کا قیام 1995ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کی تشکیل کا مقصد سرحدی دیہات میں حفاظت کو یقینی بنانا اور ملی ٹینسی سے نمٹنے میں فورسز اور پولیس کی مدد کرنا تھا۔

تاہم گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران دیکھا گیا کہ وی ڈی سی ممبران نے ہتھیاروں اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ان کے ہاتھوں مبینہ طور پر عام شہریوں کا قتل بھی ہوا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خطہ جموں میں وی ڈی سی ممبران کی کُل تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے۔ ان وی ڈی سی ممبران نے اب تک 14 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار یا ہلاک کیا ہے۔ انہیں کوئی مشاہراہ نہیں دیا جاتا۔

راجناتھ سنگھ نے بحیثیت وزیر داخلہ گذشتہ سال 8 اپریل کو جموں کے مختلف علاقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کی جماعت پھر سے اقتدار میں آنے پر جموں میں وی ڈی سی ممبران کو تنخواہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا 'وی ڈی سیز بغیر تنخواہ کے نہیں رہیں گے۔ ہم انہیں بھی تنخواہ دیں گے۔ ہم ناانصافی نہیں ہونے دیں گے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details