اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2022, 5:43 PM IST

ETV Bharat / state

Protest Against Nupur Sharma in Doda: ڈوڈہ میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج

ڈوڈہ میں انجمن اسلامیہ کی کال پر پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف جمعرات کے روز زوردار احتجاج کیا گیا اور حکومت سے ان دونوں رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ Protest against Nupur Sharma in Doda

ڈوڈہ میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج
ڈوڈہ میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں انجمن اسلامیہ کی کال پر جمعرات کے روز اہانت رسول کے معاملے میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔ اس دوران تمام کاروباری ادارے بند رہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

اس موقع پر مظاہرین نے نبی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے دو رہنما نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف خوب نعرے لگائے گئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نجی چینل کے رپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام بدنام کیا اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details