پونچھ :جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کےسب ڈیژن سورنکوٹ کے بفلیاذ پنچایت میں دوہفتہ قبل زمین کھسکنے کے واقعے کے دوران مکان منہدم ہو گیا تھا اس کی زد میں آکر ماں بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ والد اور بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے دو ہفتہ بعد ہی متاثرین کو معاوضہ نہیں ملنے پر مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔Protest Against DRCC At Bufliyaz In Distt Poonch
معاوضہ نہیں ملنے پر ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج ضلع انتظامیہ کی طرف سےصرف دولاکھ روپیہ ہی دیے گےہیں جب کےڈپٹی کمشنر پونچھ کی طرف سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں مرنےوالوں کو چار چار لاکھ روپیہ دینےکااعلان کیا گیا تھا مگر ابھی تک وہ پیسہ بھی نہیں ملا۔
مقامی باشندوں نےدھرم راج کنسٹرکشن کمپنی پر الزام عاید کرتے ہوے کہا کہ مخالفت کے باوجود انہوں نے رات کے وقت مشین لگاکر پتھر نکالنے کا کام شروع کیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تھا۔کمپنی کی لاپرواہی کے سبب دو لوگوں کی موت ہوئی جبکہ دیگر دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔زخمی افراد اب ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Candle March in Doda پہاڑیوں کو ایس ٹی زمرہ میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف ڈوڈہ میں کینڈل مارچ
انہوں نے کہاکہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا ۔انتظامیہ جب تک معاوضہ نہیں دیتی ہے اس وقت تک ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گے۔Protest Against DRCC At Bufliyaz In Distt Poonch