پونچھ:مرکز کے زیر اہتمام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقہ چھمبر کے دتی گلہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں نیپن بھارت اور جن بھاگیداری کے تحت خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس سلسلے میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ چھمبر کے گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلہ میں ایک بہترین پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی کلسٹر ہیڈ و ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں انور خان شامل ہوئے جن کی زیر نگرانی اور رہنمائی میں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار اور مرکزی وزارت تعلیم کے NIPUN بھارت پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ گورنمنٹ مڈل اسکول دتی گلہ اور قریبی پرائمری اسکول چیراں کے طلباء نے ہیڈ ماسٹر محمد یٰسین بھٹ کی رہنمائی میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔