اردو

urdu

ETV Bharat / state

فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پروگرام

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں وومنز ڈگری کالج میں عالمی ہفتہ ماحولیات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا موضوع 'فضائی آلودگی' تھا۔

فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پروگرام

By

Published : Jul 9, 2019, 10:52 PM IST

اس موقع پر طلبا و ماہر ماحولیات نے فضائی آلودگی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور دور حاضر میں بڑھتی فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'آلودگی کے سبب نہ صرف ماحولیاتی توازن پر اثر پڑ رہا ہے بلکہ اس سے مختلف بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔'

مقررین نے کہا کہ 'فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہر شخص کا تعاون لازمی ہے۔'

اس تقریب میں ڈگری کالج کے پرنسپل، پروفیسر صاحبان، ماہر ماحولیات کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details