مقامی ماہی گیروں کے مطابق ولر میں بڑھتی آلودگی اور گھروں سے نکلنے والے انسانی فضلہ کی وجہ سے ندرو اور مختلف پیداوار میں زبردست کمی آئی ہے۔
کشمیر: ندرو کی پیدوار میں بتریج کمی
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آباد ایشیا کی سب سےبڑی میٹھے پانی کی جھیل ۔ ولر۔ اگر چہ ندرو، مچھلیوں اور سنگھاڑوں کی پیدوار میں مشہور ہے، تاہم مذکورہ اشیائ کی پیداوار میں کمی آنے کی وجہ سے اس کاروبار سے منسلک مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ندرو کی پیدوار میں بتریج کمی
ایک مقامی باشندے نے انتظامیہ سے جھیل ولر کی حفاظت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ندرو اس جھیل کی ایک پہچھان ہے، لیکن افسوس ہے کہ یہ پیداوار دن بہ دن ختم ہوتی جارہی ہے۔
مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ آلودگی کا شکار ہونے والی اس جھیل کو بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری ندرو سمیت دیگر پیداوار کو آئیندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جاسکے۔
Last Updated : Apr 14, 2019, 5:34 PM IST