اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sufi Shrine In Tral مشہور زیارت گاہ پیر شریف الدین کی تزین کاری کی مانگ

پلوامہ ضلع کے ترال میں واقع حضرت شریف الدین ترالؒ کی زیارت گاہ کی کمیٹی اور مقامی باشندوں نے درگاہ کی تزین کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور زیارتگاہ پیر شریف الدین کی تزین کاری کی مانگ
مشہور زیارتگاہ پیر شریف الدین کی تزین کاری کی مانگ

By

Published : Jul 25, 2023, 11:12 AM IST

مشہور زیارتگاہ پیر شریف الدین کی تزین کاری کی مانگ

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مشہور روحانی بزرگ حضرت شریف الدین ترال رح کی زیارت عالیہ جہاں دور دراز سے لوگ حاضری دینے کے لیے آتے ہیں۔ان کی درگاہ سے عقیدت مند من کی مرادیں پاتے ہیں۔

جدید تعمیر نو کے لیے مزکورہ زیارت گاہ کی کمیٹی نےایم سی ترال سے ضروری اجازت نامہ فراہم کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے سے درخواست دینے کے بعد ایم سی ترال کے صدر منظور احمد خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ شریف آباد زیارت گاہ پر جاکر صورتحال کا جایزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ داران سے بات چیت کی۔

اس دوران مقامی ذمہ داروں کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ زیارت گاہ چونکہ وادی اور بیرونی وادی کے عقیدت مندوں کے لیے ایک عقیدت کا مرکز ہے اور اب معتقدین کا رش بڑھنے کے ساتھ اس زیارت گاہ کی تعمیر نو یا کشادگی کا وقت آگیا ہے۔ ایم سی ترال کے ذمہ داران نے انہیں یہ دہانی کی کہ انکے جایز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Religious Conference برن پتھری، ترال میں دینی کانفرنس کا اہتمام

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر شریف الدین نقشبندی ٹرسٹ کے چیرمین سید محمود حسن اندرابی نے بتایا کہ سال بھر یہ زیارت گاہ عقیدت مندوں کے لیے کھلی رہتی ہے جہاں عقیدہ مندوں کے لیے قیام وطعام کی سہولیات دستیاب رہتی ہے اور اس حوالے سے اب چونکہ عوام۔کی کثیر تعداد یہاں آتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details