اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر کے حالات کے لیے گپکار ڈکلریشن ذمہ دار' - ڈی ڈی سی الیکشن

سابق ایم ایل اے برینگ اور اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدل رحیم راتھر نے ڈی ڈٰی سی انتخابات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے اقتدار میں رہنے والے سیاسی لوگوں نے ہمیں دھوکے میں رکھا۔ اگست میں دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میں نہ صرف مرکزی سرکار بلکہ گپکار ڈکلریشن کہلانے والے لوگ بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں۔

کشمیر کے حالات کے لیے گپکار ڈکلیریشن ذمہ دار
کشمیر کے حالات کے لیے گپکار ڈکلیریشن ذمہ دار

By

Published : Nov 18, 2020, 12:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن شروع ہونے سے قبل مختلف سیاسی رہنماؤں کا ملا جھلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، اسی تناظل کے تحت سابق ایم ایل اے برینگ اور اپنی پارٹی کے اننت ناگ ضلع کے صدر عبدل رحیم راتھر نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے لئے بلکل تیار نہیں تھے۔

کشمیر کے حالات کے لیے گپکار ڈکلیریشن ذمہ دار

ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سے کئی سیاسی رہنماء ابھی بھی قید میں ہے، ایسے ابھی الیکشن کرانا صحیع نہیں تھا، لیکن اب ان پر الیکشن ٹھوس دیا گیا ہے تو میدان میں ہمیں بھی آنا پڑا، اگر ہم اس سے پیچھے ہٹیں گے تو یہاں ایسے عناصر پیر جمائیں گے جو جموں و کشیر کے لوگوں کے لئے ٹھیک نہیں ہوگا۔

اپنی پارٹی کے ضلع صدر عبدل رحیم راتھر کا کہنا ہے کہ گذشتہ ستھر برسوں سے یہاں کی مقامی پارٹیاں اقتدار میں رہی ہیں، انہوں نے یہاں کے لوگوں کو کئی دہائیوں سے دھوکے میں رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے گذشتہ سال میں یہاں کے لوگوں کے ساتھ ذیادتیاں ہوئی۔ جس کے زمیدار نہ صرف دلی میں بیٹھی سرکار ہے بلکہ مہا گھٹبندن کہلانے والے سیاست لوگ بھی اتنا ہی زمیدار ہیں۔ جو لوگوں کے پاس اب گھٹبندن کے نام پر ووٹ مانگنے جا رہے ہیں۔

سابق ایم ایل اے نے نمائندہ کے ساتھ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ دلی میں بیٹھی سرکار کو یہاں کے مقامی لوگ پسند نہیں کرتے، انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اُنہیں یہاں اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details