اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان پر اسلحہ چھیننے کا الزام - سرینگر

ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے ایک نوجوان کو سی آر پی ایف اہلکار سے ہتھیار چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

نوجوان پر اسلحہ چھیننے کا الزام

By

Published : Jul 23, 2019, 9:32 AM IST

Updated : Jul 23, 2019, 1:56 PM IST

پولیس کے مطابق پیر کی شام جہانگیر چوک پر تعینات سی آر پی ایف اہلکار نے ایک نوجوان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سکیورٹی اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے مزکورہ نوجوان کی شناخت سرینگر کے چھتہ بل علاقے سے تعلق رکھنے والے ارباز منظور کے طور پر کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے فوجی اہلکار سے ہتھیار چھیننے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھی نے اس کو دھکا دیا تھا جس کی وجہ سے وہ سی آر پی ایف اہلکار کی طرف جا گرا۔

پولیس نے کہا کہ وہ اس واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج کو دیکھنے کے بعد واقعہ کی حقیقت معلوم ہوگی۔

Last Updated : Jul 23, 2019, 1:56 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details