اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے لداخ کے دورے کی ری شیڈولنگ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی آج صبح اچانک لیہہ پہنچ گئے۔ انہوں نے بھارت - چین سرحدی تنازع کے دوران اچانک لیہہ کا ہنگامی دورہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔

وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر
وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر

By

Published : Jul 3, 2020, 8:18 AM IST

Updated : Jul 3, 2020, 1:14 PM IST

وزیراعظم مودی کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور فوجی سربراہ ایم کے نروانے بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر

مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوول کنٹرول پر گذشتہ تقریباً دوماہ سے چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان مودی آج اچانک لیہہ جا پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق مودی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہمراہ لیہہ پہنچے ہیں۔ وہ ناردرن آرمی کمانڈ کے عہدیداروں اور کور 14 کمانڈ کے افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ چین کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان مسلح افواج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج لداخ کا دورہ کرنے والے تھے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے ان کے ہمراہ جانے والے تھے۔ تاہم راجناتھ سنگھ نے دورہ آخری وقت پر ری شیڈول کردیا۔

اس سے قبل جنرل نروانے بھی لداخ کے دو روزہ کے دورے پر گئے تھے، انہوں نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ فوجیوں کے ساتھ بھی تمام امور پر بات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

دونوں افواج کے درمیان گذشتہ مئی کے پہلے ہفتہ سے ہی مشرقی لداخ کے متعدد مقامات پر تعطل جاری ہے۔ دونوں جانب کی افواج کے درمیان 15جون کی شب وادی گلوان میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں فوج کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ چین کا بھی بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا تھا۔ اس جھڑپ کے بعد سے دونوں ممالک نے علاقہ میں فوج کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے جس سے ایکچوئل لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تعطل دور کرنے کے لئے دونوں افواج کے بیچ تین مرتبہ لیفٹیننٹ جنرل سطح کی گفتگو ہوچکی ہے لیکن اس کا کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2020, 1:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details