اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی جاری - پانی کے ٹینک بناکر سرکاری خ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں تمام محکمہ جات ہر ممکن یہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح سے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کیا جائے اور انہیں سہولیات فراہم کی جاسکیں تاہم محکمہ پی ایچ ای ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

محکمہ پی ایچ ای ٹس سے مس نہیں
محکمہ پی ایچ ای ٹس سے مس نہیں

By

Published : Apr 6, 2020, 7:54 PM IST

تحصیل حویلی کے گاؤں ہاڑی بڈھا کے لوگ آج بھی پانی کو ترس رہے ہیں ۔

محکمہ پی ایچ ای ٹس سے مس نہیں

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو محمد اعظم فانی نے بتایا کہ ہاڑی بڈھا کی قریب سات وارڈوں پر مشتمل یہ پنچائیت ہے جس کی آبادی قریب 1500 ہے جو پانی کی قلت کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔

انہوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ باقی محکمہ جات اپنی بساط کے مطابق کام کرتے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای عوام کی امنگوں پر بجائے کھرا اترنے کے عوام کا استحصال کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر پانی کے ذرائع موجود ہیں وہاں پانی کے ٹینک نہیں اور جہاں پانی نہیں وہاں پانی کے ٹینک بناکر سرکاری خزانوں کو لوٹنے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ محمد عبداللہ نے کہا‌ کہ سرکار تو وعدے کرتی ہےکہ ہر گھر پانی اور ہر گھر نل ہوگا لیکن صرف اعلانات ہی ہیں اس میں صداقت ابھی تک نہیں پائی گئی۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ ایسے افیسران اور ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے جو عوام کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دور میں بھی خواتین چار کلو میٹر پیدل جاکر پانی لانے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاڑی بڈھا کی عوام کو پانی فراہم کریں ورنہ عوام سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details