اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: عارضی ملازمین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - سرکار کے خلاف

ضلع بھر کے احتجاجی ملازمین نے سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور سب ڈویژن دفتر کے احاطہ میں دھرنا دیا۔

بند پڑی ہوئی تنخواؤں کے سبب ملازمن نالاں
بند پڑی ہوئی تنخواؤں کے سبب ملازمن نالاں

By

Published : Oct 15, 2020, 11:51 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے سب ڈویژن دفتر رامبن کے احاطہ میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

بند پڑی ہوئی تنخواؤں کے سبب ملازمن نالاں

ضلع بھر کے احتجاجی ملازمین نے سرکار کے خلاف نعرہ بازی کر کے سب ڈویژن دفتر کے احاطہ میں دھرنا لگایا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ان کے جائز مطالبات حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کو عرصۂ دراز سے التوا میں پڑے جائز مطالبات خاص کر گزشتہ ایک برس سے تنخواہوں کی واگزاری، عارضی ملازمین کو باقاعدہ بنانے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا سرکار سے مطالبہ کیا گیا تھا۔

گپکار ڈکلریشن کے نام پر لوگوں کو گمراہ نہ کریں: الطاف ٹھاکر

تاہم 20 برس سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا اور ناہی ماہانہ اجرت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں بچوں کی پڑھائی جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر سے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سرکار ان کے مسائل کو حل نہیں کرے گی تو وہ کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔ وہیں دوسری جانب ان کے ہڑتال پر جانے سے پورے ضلع میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی رہتی ہے جو کہ عوام کی پریشانی کا سبب بنتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details