اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کے افسر پر مارپیٹ کا الزام - کشتواڑ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے سروڑ گاؤں میں ایک شخص نے محکمہ بجلی پر مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔

محکمہ بجلی کے افسر پر مارپیٹ کا الزام

By

Published : Jul 18, 2019, 7:23 PM IST

محمد اسلم نامی شخص نے الزام عائد کیا کہ 'وہ محکمہ پی ڈی ڈی کے پاس بجلی کی پریشانی کو لے کر گئے تھے لیکن ملازمین نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں دفتر سے باہر نکال دیا۔'

محکمہ بجلی کے افسر پر مارپیٹ کا الزام

انہوں نے کہا کہ 'ضلع افسر نے پہلے جے ای اور اے ای ای کے پاس جانے کی بات کہی اور اس کے بعد ان کے پاس کسی مسئلے کے سلسلے میں آنے کو کہا۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'کئی بار ہم جے ای اور اے ای ای سے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی گزارش کی لیکن جب توجہ نہیں دی گئی تو ہمیں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کے پاس جانا پڑا اور اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ہمیں محکمہ پی ڈی ڈی کے پاس بھیجا لیکن کئی بار دفتر میں جانے کے باوجود ہمارا کام نہیں کیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں آج ہم دوبارہ پی ڈی ڈی کے پاس درخواست کرنے گئے لیکن انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا اور دفتر میں ہی چند ملازمین سے پٹائی بھی کروائی۔'

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب اس سلسلے میں ضلع افسر روشن لال بھگت سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'مقامی شخص جو دفتر میں آیا تھا اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اس کے خلاف ہم پولیس میں کیس درج کروا رہے ہیں۔'

مقامی شخص محمد اسلم جسمانی طور پر معذور ہیں اور گوجر طبقے سے ان کا تعلق ہے۔ محمد اسلم کا کہنا ہے کہ 'گوجر طبقے کے ساتھ اکثر بدسلوکی کی جاتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details