اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال سے عام لوگوں کو پریشانی - urdu news jammu

ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گورنر انتظامیہ کو کوئی درمیان کا راستہ نکالنا چاہیے جس سے انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہیں لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب آدمی پہلے ہی کورونا کی مار جھیل رہا ہے اور اوپر سے گاڑیاں نہیں چلنے سے روزہ مرہ کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

People's suffers lot due to transporters strike
ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال سے عام لوگوں کو پریشانی

By

Published : Apr 23, 2021, 7:58 AM IST

Updated : Apr 23, 2021, 8:18 AM IST

کورونا کی وجہ سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ یونین کو کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو ہی بٹھائیں جس کی ٹرانسپورٹرس نے مخالفت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ 50 فیصد ہی پیسنجرس کو گاڑی میں بٹھائیں گے تو مزدوری تو دور کی بات تیل کا خرچ بھی نہیں نکل پائے گا۔ ان ہی امور کے پیش نظر ٹرانسپورٹرس ہڑتال پر چلے گئے ہیں اور دوسرے روز بھی ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال سے عام لوگوں کو ہورہی ہے پریشانی

لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنر انتظامیہ کو کوئی درمیان کا راستہ نکالنا چاہیے جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی پہلے ہی کورونا کی مار جھیل رہا ہے اور اوپر سے گاڑیاں نہیں چلنے سے روزہ مرہ کا کام بھی وہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ انتظامیہ کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 8:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details