اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: سڑک کی تعمیر میں کوتاہی کے سبب مقامی عوام نے احتجاج کیا - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر کے ادھم پور میں دیویکا پروجیکٹ کے تحت بن رہی سڑک کے خلاف ڈوگرام کرانتی دل کے درجنوں کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانچ کی جانی چاہیے۔

Protest
سڑک تعمیر بہتر نہیں ہونے سے لوگوں نے احتجاج کیا

By

Published : Jun 17, 2021, 2:13 PM IST

ادھم پور ضلع کے ڈوگرا کرانتی دل کے چیف اور ادھمپور کے سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے سلاتھیا چوک کے نزدیک اپنے درجنوں لوگوں کے ساتھ ادھم پور دیویکا پروجیکٹ کے چل رہے کام کو لے کر کمپنی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام صرف کاغذوں پر بہتر طریقے سے چل رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دیویکا منصوبہ کے تحت ڈالی جارہی سیوریج پائپ لائن کے کام سے شہر کی سڑکوں اور گلیوں کی حالت خراب ہونے سے ناراض لوگوں نے سلاتھیا چوک پر شاہراہ کو بند کر یو ای ای ڈی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ یہ سب انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔ ادھم پور کے بے روزگار نوجوانوں کو کام دینے کے بجائے روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کو کام دیا جا رہا ہے۔ اس کی جانچ کی جانی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details