اردو

urdu

ETV Bharat / state

پل کی تعمیر کے لیے احتجاج

کولگام میں کھیت میں جانے کے لیے ایک نالے کو عبور کرنا پڑتا ہے،جس کی وجہ سے کاشت کاروں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

By

Published : Jul 2, 2019, 5:32 PM IST

متعلقہ تصویر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع گاؤں ہوم شالی بگ ہے۔ یہاں کاشت کاروں کی آبادی ہے۔

گاؤں اور کھیت کے درمیان ایک نالہ بہتا ہے جس پر سے گاؤں والوں کو ہر روز گزرنا پڑتا ہے۔

بارش ہونے کے بعد یہ راستہ تقریباً بند ہوجاتا ہے، یہاں کی زندگی بالکل مفلوج ہوکر رہ جاتی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

گاؤں والے ایک لمبی مدت سے اس پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گاؤں والوں انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں پر یہ الزام لگایا ہے کہ ابھی تک ان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے ریاستی گورنر سے جلد سے پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی زندگی آسان ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details