اردو

urdu

ETV Bharat / state

People Deprived Of Safe Drinking Dirty Water پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور - جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ

ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے لوگوں محمکہ جل شکتی کی عدم توجہی کے سبب مقامی باشندے گزشتہ کئی برسوں سے گندہ پانی پینے پر مجبورہیں۔ مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ People Deprived Of Safe Drinking Dirty Water

پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور
پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور

By

Published : Jan 2, 2023, 6:57 PM IST

پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی باشندے محمکہ جل شکتی کی عدم توجہی سے نالاں ہیں۔گنجان آبادی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔People Protest Against Jal Shakti Department In Pulwama

ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے میں پینے کے صاف پانی فراہم کرنے میں ابھی تک محمکہ جل شکتی پوری طرح سے ناکام رہا ہے ۔محکمہ جل شکتی کی لاپرواہی پر مقامی باشندوں میں کافی غم وغصے پایا جارہا ہے۔

پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور

اس ضمن میں علاقے کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ناتھ علاقے کے ایک محلہ میں آج سے تیس سال قبل محمکہ جل شکتی کی جانب سے ایک ڈیڑھ اینچ پائپ لائن بچھائی گئی جبکہ اس وقت اس محلے میں پانچ گھر ہی تھے جبکہ اس وقت 50 گھر آباد ہیں لیکن پانی کی پائپ لائن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہم گندہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں کہ اب تو حد یہ ہے کہ جل شکتی کے ذریعہ بچھائے گئے پاپ لائن سے گندے پانی آتے ہیں ۔لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بالائی علاقے واقع گاوں پر سب سے زیادہ برفباری ہوتی ہے۔اس وقت وہاں سے پانی لانا نا ممکن ہے ۔برفباری کے دوران ہمیں زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور

اس سلسلے میں اور ایک مقامی شخص نے کہا کہ کانگریس لیڈر فیاض احمد میر نے ہمارے محلے کو اس وقت پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تھے تاہم آج تک کئی بار سرکار،انتظامیہ اور محمکہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے باوجود مسئلے کا حل نہیں نکل سکا۔

پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے باشندے گندہ پانی پینے پر مجبور

یہ بھی پڑھیں:Protest Against PDD in Banihal ماہو، بانہال میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

ان کاکہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی کی لاپرواہی سے تنگ آ چکے ہیں۔گندے پانی پینے کی وجہ سے بیشتر افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ہمارے پاس اب احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔People Protest Against Jal Shakti Department In Pulwama

ABOUT THE AUTHOR

...view details