اس ضمن میں آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ستر سے زائد افراد کے سیمپلز لیے گیے۔
بی ایم او ترال ڈاکٹر بشیر احمد ملک نے میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ ترال سب ڈسٹرکٹ میں کرونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم عوام کو احتیاط سے کام لینا چاہیے اور سماجی دوری بنائے رکھنا چاہیے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔