اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل ہسپتال میں ٹریڈمل نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان - فزیو تھیراپی یونٹ میں ٹریڈمل

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ضلع ہسپتال کو مریضوں کے لیے بند کیا گیا تھا اور اسے کورونا مرکز میں تبدیل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سانا کرنا پڑا۔ تاہم چند روز قبل ہسپتال میں او پی ڈی کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

گاندربل ہسپتال میں ٹریڈمل نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان
گاندربل ہسپتال میں ٹریڈمل نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان

By

Published : Feb 12, 2021, 5:28 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈسٹرک ہسپتال میں فزیو تھیراپی یونٹ میں ٹریڈمل نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل ہسپتال میں ٹریڈمل نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان

اطلاعات کے مطابق کورونا سے قبل ضلع گاندربل میں فزیو تھیراپی کے یونٹ میں مریضوں کے لئے ٹریڈمل رکھا گیا تھا لیکن کورونا وائرس پھلیتے سے قبل ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے اس ٹریڈمل کو اپنے گھر لیا ہے۔

گاندربل ہسپتال میں ٹریڈ مل نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان

واضح رہے کہ یہ ٹریڈمل موٹاپا اتارنے اور دیگر کثرت وغیرہ کے کام آتا ہے او ر نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر مریضوں کو واپس اپنے گھر کو جانا پڑتا ہے یا پھر پرائیویٹ علاج و معالجہ کے لیے جانا پڑتا ہے۔

عوامی شکایت کے بعد جب ای ٹی وی بھارت نے ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گاندربل ڈاکٹر یاسمینہ کنگو سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ 'میں نے ٹریڈمل کو واپس لانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر گاندربل کو ایک خط لکھا ہے۔'

گاندربل ہسپتال میں ٹریڈ مل نہ ہونے کی وجہ سے مریض پریشان

ڈاکٹر یاسمینہ نے کہا کہ 'یہ ٹریڈمل میرے کرسی سنبھالنے سے پہلے ہی ڈپٹی کمشنر گاندربل نے اپنے گھر لیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details