اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران رفیع میر نے جے کے بینک کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جے کے بینک پر ریڈ کافی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بینک کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے آ رہی ہے تو پی ڈی پی اس کی تحقیقات کی وکالت کرتی ہے۔
'بینک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے' تاہم انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بینک کی ساخت کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ بلا جواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بینک ایک نجی ادارہ ہے اور اسکی خودمختاری ہر حال میں قائم رہنی چاہیے اور کسی بھی شکایت کے لیے بینک کو جواب دہ بنانا چاہیے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بھی موجودہ صورتحال میں یکجہتی قائم رکھنے اور پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کی تلقین کی۔