پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
پلوامہ میں جموں و کشمیر سینٹرل نان گزیٹیڈ الیکٹرک امپلائز یونین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کو جموں و کشمیر سینٹرل نان گزیٹیڈ الیکٹرک امپلائز یونین کے اراکین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا اور ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
وہیں محکمہ بجلی کو نجی کمپنی کے سپرد کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ ’’اس سے جموں و کشمیر کی عوام کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچے گا اسی لئے ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کی نجکاری (پرائیویٹائزیشن) نہ کی جائے۔