اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی نے ملٹی لیول کار پارکنگ کا دورہ کیا - پارلیمانی وفد نے سرینگر کے پریس کالونی

پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی کے 21 ممبران نے سرینگر کے پریس کالونی میں قائم اسمارٹ سٹی کے تحت تعمیر شدہ ملٹی لیول کار پارکنگ کا دورہ کیا۔ پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی 20 سے 25 اگست تک جموں و کشمیر اور لداخ کے دورہ پر ہے۔

Parliamentary Delegation visit in Multiple Parking Press Enclave Srinagar
پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی نے ملٹی لیول کار پارکنگ کا دورہ کیا

By

Published : Aug 22, 2021, 10:57 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پریس کالونی قائم ملٹی لیول کار پارکنگ کا پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی کے ممبران نے دورہ کیا۔

ملٹی لیول کار پارکنگ میں تقریبا 500 گاڑیاں اور 200 سے زائد موٹر سائیکل پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی نے ملٹی لیول کار پارکنگ کا دورہ کیا

اس موقع پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر میں تعمیر و ترقی کے سفر میں کسی بھی قسم کی کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی بلکہ سرینگر کو اسمارٹ سٹی پروگرام کے تحت جاذب نظر بنائے گی۔

وہیں ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جس طرح سے ترقیاتی کام ہونے چاہیے تھے اس طرح سے نہیں کیے گئے، جبکہ اب مرکزی حکومت کو مکمل اختیارات حاصل ہوچکے ہیں اس کے باوجود کشمیر میں اسمارٹ سٹی کے نام پر صرف دھوکہ دیا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جیسے یوپی کے لوگوں کے لیے تاج محل معنی رکھتا ہے اسی طرح سے کشمیر کے لوگوں کے لیے ڈل ضھیل معنی رکھتی ہے لیکن مرکزی حکومت نے ان سے وابسطہ لوگوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا، کیونکہ یہ حکومت کشمیر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

ساؤتھ کشمیر سے این سی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس طرح سے ترقی نہیں کی جارہی ہے جس طرح سے دیگر ریاستوں میں اسمارٹ سٹی کے تحت ترقی کی گئی ہے۔ لیکن اب ترقی کا کچھ کام کشمیر میں بھی شروع ہوگیا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے سرینگر میں اسمارٹ سٹی پروگرام کے تحت سرینگر میں متعدد مقامات پر نئے نئے پروجیکٹ تعمیر کیے گئے ہیں اور متعدد نئے پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے ملک کے سبھی اداروں کو یرغمال بنالیا ہے: محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ شہری ترقی سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی 20 سے 25 اگست تک جموں و کشمیر اور لداخ کے دورہ پر ہے تاکہ شہری ترقی سے متعلق معاملات اور دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کچھ فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی سربراہی میں کمیٹی 20 اگست کو سرینگر پہنچی۔ شیڈول کے مطابق دورے کے پہلے دن کمیٹی مختلف محکموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور مختلف منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

کمیٹی کے ارکان اسمارٹ سٹی مشن، اٹل مشن فار ریجوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (AMRUT)، سوچھ بھارت مشن-اربن، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن، سری نگر اور جموں کے میٹرو پراجیکٹس کا جائزہ لے گی۔

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 30 ارکان پر مشتمل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details