اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے کمیٹی تشکیل

کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پنچایتوں اور کمیونٹی اراکین کو شامل کرتے ہوئے آبی ذخائر میں کچرے کے اخراجات کو روکنے، پانی کے معیار کو برقرار رکھنے اور آبی ذخائر کی بحالی کے لیے دیگر مناسب اقدامات کرے۔

By

Published : Dec 15, 2020, 8:56 AM IST

جموں و کشمیر کے آبی ذخائر کے تحافط کے لیے کمیٹی تشکیل
جموں و کشمیر کے آبی ذخائر کے تحافط کے لیے کمیٹی تشکیل

جموں و کشمیر انتطامیہ نے مرکزی علاقے میں آبی ذخائر کی شناخت، حفاظت اور بحالی کے عمل کی نگرانی کے لئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس کمیٹی کے سربراہ محکمہ جنگلات ماحولیات کے انتظامی سکریٹری ہوں گے اور وہ وقتاً فوقتاً رپورٹز مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ / سکریٹری مرکزی وزارت جل شکتی کو پیش کریں گے۔

اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری منوج کمار دویدی نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔

جی ڈی آر آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی جموں و کشمیر کے تمام آبی ذخائر کی شناخت اور حفاظت کرے گی، ہر واٹر باڈی کو الگ الگ شناختی نمبر فراہم کرے گی اور آبی ذخائر کے گرد و نواح میں تجاوزات کو دور کرے گی۔

کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پنچایتوں اور کمیونٹی اراکین کو شامل کرتے ہوئے آبی ذخائر میں کچرے کے اخراجات کو روکنے، پانی کے معیار کو برقرار رکھنے اور آبی ذخائر کی بحالی کے لیے دیگر مناسب اقدامات کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details