محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صبح 10 بجے سندربنی اور نوشیرا سیکٹر میں بغیر کسی اشتعال کے گولہ باری کی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن پر گولہ باری کی
پاکستانی فوج نے جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر اتوار کی صبح بغیر کسی اشتعال کے ہی بھارتی علاقہ کو نشانہ بناکر چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کی اور مارٹر داغے۔
کنٹرول لائن پر گولہ باری
انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فوجی نے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر سے سندربنی اور نوشیرا سیکٹر میں بلا وجہ گولی باری کی۔
بھارتی فوج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا ۔یہ دوسرا دن ہے جب پاکستانی فوج نے بھارتی علاقہ کو نشانہ بناکر گولی باری کی ہے ۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 9:23 PM IST