اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کے مختلف سیکٹرز میں گولہ باری

مقامی لوگوں کے مطابق گولہ باری کے دوران کئی موٹار شیل رہائشی علاقوں میں گر گئے۔تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پونچھ کے مختلف سیکٹرز میں گولہ باری
پونچھ کے مختلف سیکٹرز میں گولہ باری

By

Published : Jul 5, 2020, 8:11 AM IST

لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹرز میں درمیانی رات کو گولہ باری کی۔

مقامی لوگوں کے طابق اس دوران کئی موٹار شیل رہائشی علاقوں میں گر گئے۔تاہم کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پونچھ کے مختلف سیکٹرز میں گولہ باری

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فو جی چوکیوں کو نشانا بنایا۔تاہم پا کستانی فا ئرنگ سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مقامی پنچ محمد ساجد نے بتایا کہ' ہم رات کو سوئے ہوئے تھے کہ اچانک پاکستان کی جانب سے بلا جواز گولہ باری شروع کی گئی جس دوران کئی پاکستانی شیل بالاکوٹ، سند وٹ، ریلاں اور دیگر علاقوں میں آ گرے۔ جن کی آوازیں سن کر چھوٹے بچے رونے لگے۔'

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران پاکستان کی جانب سے بھی بلا جواز گولہ باری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ' ایک جانب ہم کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے لڑ رہے ہیں دوسری جانب پاکستان کی گولہ باری سے بری طرح تنگ آ چکے ۔'

یہ بھی پڑھیں

کولگام تصادم: دوعسکریت پسند ہلاک، فوجی افسر اور دو سپاہی زخمی

انہوں نے کہا کہ' پاکستان کی کی گولا باری سے اکثرو بیشتر ہمارا جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔سرحدی عوام اب گولہ باری سے تنگ ہو چکی ہے۔'

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج لگاتار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےگولا باری کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے غریب عوام کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details