اطلاعات کے مطابق شوپیان کے ریشی پورہ زینہ پورہ علاقے میں جبکہ پلوامہ کے رہمو علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح کو فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر ریشی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا۔ ضلع کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔