گلمرگ کے گولف کورس میں منعقد کی گئی اس تقریب میں مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان، سپوٹس کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری، ضلع ترقیاتی کمشنر جی این ایتو کے علاوہ انتظامیہ کے اعلی عہدیدارن بھی تقریب میں موجودرہے۔
سرمائی کھیلوں سے متعلق اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں کئی تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گیے جس میں عام سنگیت کے علاوہ یہاں کے لوک سنگیت اور رقص کی بھی خوب نمائش کی گئی۔
کھیلو انڈیا کے تحت منعقدہ تقریب میں شائقین کی ایک بھاری تعداد موجود تھی جبکہ ملک کی کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آئے ہوئے مختلف عمر کے کھیلاڑیوں نے بھی اس میں شرکت کی ۔