جمعہ کے روز 31 افراد کو قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں اپنے گھر کے لیے روانہ کیا گیا -
خیال رہے کہ مذکورہ 31 افراد کو ضلع انتظامیہ نے کوڈ 19 سے متاثرہ ہونے یا کسی مثبت کیس کے رابطے میں آنے کے شبہات کی بنیاد پہ انتظامی قرنطینہ میں رکھا تھا -
تاہم ان افراد کے ٹیسٹ منفی پائے گئے اور انہوں نے قرنطینہ کی مدت مکمل کی جس کے بعد آج انہیں وہاں سے فارغ کیا گیا -
ایک نوڈل افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پہ مذکورہ افراد کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے 19 اشخاص گنڈ داچینہ گاؤں ، 3 گورورہ ، 4 پیٹکوٹ اور 5 کویل علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہیں-
ایک ہزار افراد قرنطینہ مراکز سے رخصت انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو اپنے گھر منتقل کیا جائے گا اور اگلے 14 دن کے لئے انہیں گھر میں ہی قرنطینن میں رکھا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد جو ضلع میں کویڈ 19 کے نوڈل آفیسر بھی ہیں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ 19 افراد پوری طبی نگہداشت میں قرنطینہ پر رکھے گئے تھے اور ان کی باضابطہ نگرانی کی جارہی تھی -
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو کلیرنس دی جانے کے بعد ہی انہیں اپنے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا جہاں پر انہیں مزید 14 دنوں تک قرنطینہ پر رکھا جائے گا-
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح سے ضلع بانڈی پورہ کے میں اب تک ایک ہزار افراد قرنطینہ مراکز سے ڈسچارج کیا گیا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ مراکز کے تحت آنے والے افراد کا باقاعدگی سے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور اب تک 1632 افراد کے ٹیسٹ منفی پائے گئے ہیں جب کہ ضلع میں اب تک 127 افراد کووڈ 19 سے متاثرہ پائے گئے ہیں-
اس کے علاوہ ضلع کے 12 ریڈ زونوں میں اب تک 33752 افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے اور مشتبہ افراد کو مشاہدے کے تحت رکھا گیا ہے اور ان کی جانچ کی جارہی ہے۔