اردو

urdu

ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران عسکریت پسند ہلاک: فوجی ترجمان - kashmir update

ضلع کپواڑہ کے مثھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اس کی لاش کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران عسکریت پسند ہلاک: فوج ترجمان
لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران عسکریت پسند ہلاک: فوج ترجمان

By

Published : Nov 8, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Nov 8, 2020, 11:20 AM IST

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مثھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اس کی لاش کے پاس سے اسلحہ برآمد بھی کیا گیا ہے۔


سرینگر میں فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے ایک بیان میں کہا کہ 7/8 تاریخ کی درمیانی رات میں ایک بجے کے قریب فوج کی گشتی پارٹی نے لائن آف کنٹرول کے مثھل سیکٹر میں نامعلوم افراد کو مشکوک حالت میں پایا کہ وہ دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج نے کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا اور ایک AK 47 بندوق اور ایک بیگ ضبط کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Nov 8, 2020, 11:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details