زخمی افراد کو کھڑی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
ریچھ کے حملے میں ایک شحض زخمی - رامبن
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک شحض زخمی ہو گیا۔
ریچھ کے حملے میں ایک شحض زخمی
محکمہ جنگلات کے کھڑی کنٹرول روم انچارج نجم الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گذشتہ شام آرم ڈکہ علاقے میں ریچھ کے حملے میں محمد افضال لون زخمی ہوگئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مقامی لوگوں نے محمد افضال لون کی آواز سن کر انہیں ریچھ سے بچایا اور کھڑی کے اسپتال میں علاج کے لیے پہنچایا۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کو مطلع کیا گیا۔'