ای ٹی وی بھارت کے مطابق زخمی شخص کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اچانک ان کے پڑوس میں رہنے والے دو بھائیوں نے ان پر حملہ کردیا،
زمینی تنازع میں ایک زخمی
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک سبکدوش ملازم پر پڑوسیوں نے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا۔
زمینی تنازعہ میں سبکدوش ملازم شدید زخمی
اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کی چیخ پکار سننے کے بعد ان کے گھر والے موقع واردات پر پہنچے اور انہیں علاج کےلیے ہسپتال لے گئے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمین کی شناخت مگھر سنگھ ، پریم سنگھ کے طور ہوئی ہیں جو فرار بتائے جاتے ہیں۔