جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے سی آر پی ایف کی 90 بٹالین پر حملہ کیا ہے۔
اننت ناگ: سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، کمسن لڑکا ہلاک ذرائع کے مطابق اس حملے میں نو برس کا لڑکا اور سی آر پی ایف جوان شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن انہوں نے دم توڈ دیا۔
اننت ناگ: سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ، کمسن لڑکا ہلاک کمسن لڑکے کی شناخت ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نہان احمد ولد محمد یاسین بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں اس دوران ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف جوان کی شناخت شامو کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آواروں کی تلاش کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔