اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمر عبدللہ کو ہری نواس سے منتقل کیا جائے گا - پی ڈی پی پی کی صدر

جموں و کشمیر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 16 جنوری کو سابق وزیراعلیٰ عمرعبدللہ کو ہری نواس سے نکال کر گُپکار میں واقع کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

Omar Abdullah To Be Shifted, Will Remain Under Detention
عمر عبدللہ کو ہری نواس سے منتقل کیا جائے گا

By

Published : Jan 15, 2020, 7:27 PM IST

Updated : Jan 16, 2020, 1:33 PM IST

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ کو 16 جنوری کو گُپکار پر واقع کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے سے چند گھنٹے قبل نظربند کر دیا گیا ہے۔

عمر عبدللہ کو ہری نواس سے منتقل کیا جائے گا

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 16 جنوری کو سابق وزیراعلی عمر عبدللہ کو ہری نواس سے نکال کر گُپکار میں واقع کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کسی خاص جگہ کا نام نہیں بتایا۔ غور طلب ہے کہ عمر عبدللہ کا گھر بھی گُپکار پر ہی واقع ہے۔

خیال رہے پانچ اگست کو جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ہٹانے کے بعد سینکٹروں ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔ گرچہ کئی سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے، تاہم تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبدللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور کئی سابق وزرائے مسلسل نظر بند ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا۔

Last Updated : Jan 16, 2020, 1:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details