اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں حالات معمول پر - حالات معمول پر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آج انٹرنیٹ خدمات کے ساتھ ہی معمولات زندگی پٹری پر لوٹ آئی۔

کولگام میں حالات معمول پر

By

Published : May 30, 2019, 5:24 PM IST

کولگام کے محمد پورہ علاقے میں کل سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے بعد حالات خراب ہوگئے تھے۔

کولگام میں حالات معمول پر

تصادم کے دوران مقامی لوگوں کی طرف سے پتھراؤ کے واقعات پیش آنے کے سبب درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے مد نظر انٹرنیٹ خدمات معطل اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

جھڑپ میں ایک مکان بری طرح تباہ ہوگیا تھا، تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ضلع میں آج حالات پُر امن رہے اور بازاروں میں گہما گہمی رہی، البتہ تدریسی عمل متاثر رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details