اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہویں جماعت کے نتائج میں نورین فاطمہ نے علاقے کا نام روشن کیا

گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکنڈری اسکول منڈی کی طالبہ نورین فاطمہ نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں 500 نمبرات میں سے 437 نمبر حاصل کرکے منڈی تحصیل کا نام روشن کیا ہے-

بارویں جماعت کے نتائج میں نورین فاطمہ نے علاقے کا نام روشن کیا
Noreen Fatima scored 87.8% percent in the 12th class examination

By

Published : Jan 17, 2020, 4:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نورین فاطمہ دختر محمد رفیق ملک نے بارہویں جماعت میں دسویں جماعت کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے سال 2019۔20 انیول ونٹر زون امتحان میں ایک بار بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے-

بارویں جماعت کے نتائج میں نورین فاطمہ نے علاقے کا نام روشن کیا

گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکینڈری اسکول منڈی کی طالبہ نورین فاطمہ نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں 500 نمبرات میں سے 437 نمبر حاصل کرکے منڈی تحصیل کا نام روشن کیا- جبکہ دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں انہوں نے 92 فیصد نمبرات حاصل کئے تھے- اس بار بارہویں میں انہوں نے %87.5 نمبرات لیکر والدین، اساتذہ اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا-

اس حوالے سے نورین فاطم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجے- انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم سے دور نہیں رکھا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details