اردو

urdu

By

Published : Sep 24, 2020, 7:06 AM IST

ETV Bharat / state

بڈگام: غیر ریاستی مزدور کرنٹ لگنے سے ہلاک

مزدور کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے بعد ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

غیر ریاستی مزدور بجلی کی کرنٹ لگنے سے ہلاک
غیر ریاستی مزدور بجلی کی کرنٹ لگنے سے ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چڈوورا قصبے میں پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور کی بدھ کے روز بجلی کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ابوبکر صدیق ولد سہراب علی کے طور پر ہوئی ہے۔

مزدور کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے بعد ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details