وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تشریف لائیں اور بیگم شمیم کے جنازے میں شریک ہوکر ثواب حاصل کریں ،ریاستی جبر کا پروپیگنڈاسیاست کرنا ہے آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔
واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو 90 سال سے زائد عمر میں لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔
ان کے انتقال سے متعلق پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ شمیم اختر ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے سے بیمار تھیں اور وہ لندن میں 2 مرتبہ علاج کے لیے ہسپتال بھی جاچکی تھیں۔
ان کے جسد خاکی کو لندن سے واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ انہیں خاندانی گھر جاتی امرا میں شوہر میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔
ڈان کی خبر کے مطابق ، نواز اور شہباز کی والدہ بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئیں۔ وہ 90 کی دہائی میں تھیں اور ایک ماہ سے علیل تھیں۔ اس کے میت کو اپنے شوہر کی قبر کے پاس ہی تدفین کے لئے واپس لاہور لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
پیر کے روز مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر شہباز اور ان کے بیٹے حمزہ کے لئے بیگم شمیم کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے کم سے کم دو ہفتوں کی پیرول مانگ لی تھی۔ یہ دونوں منی لانڈرنگ میں قید ۔