مقامی لوگوں نے نوجوانوں کو نشیلی ادویات اور بری عادتوں سے دور رکھنے کی غرض سے اس کھیل کے پروگرام کا اہتمام کیا تاکہ وہ کھیل کود کی طرف راغب ہو سکے۔
بارہمولہ میں کھیل کود کا پروگرام مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کبڈی لیگ کا مقصد ہے کہ آج کے نوجوان کھیل کی طرف زیادہ توجہ دیں تاکہ منشیات اور غلط کاموں سے وہ دور رہ سکیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مقصد ہے کہ کبڈی لیگ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان اور بچے حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔'
اس کبڈی لیگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دوسرے اضلاع سے بھی کئی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کی ٹیمیں خاص طور سے شامل ہیں۔
مقامی لوگوں اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 'اس طرح کے کھیل کود کے پروگرامز کا ہر جگہ اور گاؤں میں انعقاد کیا جانا چاہیے۔'