کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وہیں دوسری جانب کئی غیر سرکاری رضارکار تنظمیں بھی اس مصیبت کی گھڑی میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنے طور عام لوگوں اور کورونا وائرس سے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔
اسی کڑی کے تحت سرینگر میں ایک غیر سرکاری رضاکار تنظیم اتھ روٹ نے درگجن ہسپتال میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے 6 وینٹی لیٹرس ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرکی موجودگی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے۔
وہیں اس غیر سرکاری تنظیم نے عام لوگوں کے علاوہ ڈاکڑوں میں بھی سنیٹئیزرس ،گلوزس کے علاوہ ماسکز بھی تقسیم کیے ۔
فلاحی تنظیم اتھ روٹ کے سربراہ بشیر احمد ندوی نے اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس وقت دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی وبا بڑے تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں اس صورتحال کے بیچ آئے روز کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ایسے میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کسی حد تک ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرس ہونا انتہائی اہمیت کے حامل مانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے تنظیم نے اپنے طور پر اس طرح کی سہولیت مریضوں کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ لیا ۔